ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اُلال اور سورتکل میں دو مختلف واقعات میں دونوجوانوں کا قتل : دو گرفتار

اُلال اور سورتکل میں دو مختلف واقعات میں دونوجوانوں کا قتل : دو گرفتار

Sat, 30 Nov 2019 21:15:51    S.O. News Service

منگلورو:30؍نومبر(ایس اؤ نیوز)شہر کے نواحی علاقے اُلال اور سورتکل میں جمعہ کی دیر رات دو الگ الگ وارداتوں میں دو نوجوانوں کے قتل کی وارداتیں پیش آئی ہیں، جبکہ ان میں سے  سورتکل معاملےمیں دو ملزموں کی گرفتاری بھی عمل میں آئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق اُلال کے توکوٹو کاپیکاڑو کے قریب ریلوے پٹری کے بازو کیرلا ،کاسرگوڈ ضلع کے پتگے کے مکین سدرشن سی ایچ (20) نامی نوجوان کا دیر رات تیز دھار ہتھیارو ں سے بربریت کے ساتھ قتل کیا گیا ہے۔ قتل معاملے کو لےکر شبہ جتایا گیا ہےکہ راؤڈی شیٹر ڈی کے رکشھت اور اس کے چیلوں نے ذاتی دشمنی کی خاطر قتل کیا ہوگا۔ مہلوک کے والد آنند شرما کی طرف سے دائر کی گئی شکایت کے مطابق کیس داخل کرلیاگیا ہے۔ پولس ملزموں کی تلاش میں ہے۔

شرابیوں کا جھگڑا ،انجامقتل :سورتکل کے جیون تارا نامی وائن شاپ کے قریب گوڈّے کوپل کے مکین سندیش نامی نوجوان کا ہتھیاروں سے قتل کیاگیا۔ شراب کے نشہ  میں دھت دوستوں کے درمیان جھگڑے کے دوران راجا ، گنیش اور سہیل نامی ملزموں نے قتل کرنے کی پولس ذرائع نے خبر دی ہے۔ معاملے کو لےکر راجا عرف راگھویندر اور سہیل کو پولس نے گرفتار کر لیا ہے، گنیش کے لئے جال بچھایاگیا ہے۔


Share: